وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ ، گورنر خیبر پختونخوا ، گورنر پنجاب ، گورنر بلوچستان اور اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹیلیفون کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے بحرینی بادشاہ اور ایران صدر سے ٹیلیفونک رابطے
چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی ،انہوں نے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے گورنر پنجاب ، گورنر خیبر پختونخوا، گورنر بلوچستان اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔