کامیاب آپریشن، صدر مملکت اور وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Asif Zardari

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگروں کو ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ اور دہشتگرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

وزیر اعظم شہاز شریف نے بھی فتنہ الہندوستان کے دہشتگروں کو ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو معصوم شہریوں کو نقصان پہنچانے کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ اور ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور حکومت پر عزم ہیں۔


متعلقہ خبریں