امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جوہری جنگ ان کی مداخلت کے باعث ٹلی۔
وائٹ ہاؤس میں جرمن چانسلر سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کو واضح طور پرخبردارکردیا تھا کہ اگرجنگ ہوئی تو امریکا دونوں سے تجارتی معاہدے ختم کردے گا۔
امریکا کو نئی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے؟ ایلون مسک کا عوام سے سوال
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی کیلئے سخت پیغام دیا گیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک نے محاذ آرائی سے گریزکیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے امریکا نے ذمہ دارانہ کردارادا کیا ہے، عالمی سطح پر جوہری تصادم کا خطرہ کم کرنے کے لیے مستقبل میں بھی کوششیں جاری رکھیں گے۔
