بھارت نے جنگی جنون نہ روکا تو خطہ یقینی جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے: خرم دستگیر

خرم دستگیر

رکن سفارتی وفد خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت اپنے جنگی جنون کو بند نہیں کرتا تو پھرخطہ یقینی جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے رکن سفارتی وفد خرم دستگیر خان نے کہا کہ
نیویارک میں 2 دن اہم ملاقاتیں کیں، یواین کے صدرسمیت مختلف ممالک کے سفیروں سےملاقاتیں کیں۔

جنگ کا نتیجہ ہے کہ بھارتی بھی کہتے ہیں کشمیر دوطرفہ تنازع ہے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ اب تک جتنی بھی ملاقاتیں ہوئیں ان میں مثبت ردعمل ملا، بھارت اس وقت اقوام عالم کے سامنے راہ فرار اختیار کررہا ہے، بھارت نے عالمی قوانین کو توڑ کر بغیرثبوت اور بغیر وجہ کے پاکستان پر حملہ کیا۔

بھارتی وفد صرف اپنے مشن میں بیٹھ کرلوگوں سےملاقاتیں کررہا ہے، پاکستانی وفد کو اقوام متحدہ میں پذیرائی مل رہی ہے، پاکستان یواین میں امن کیلئے آیا ہے۔

پاکستان کی دانشمندی اوربہترین حکمت عملی کو سراہا جارہا ہے، امریکا نے بھارت کو دوبارہ بین الاقوامی قوانین کی حدود میں لانا ہے،سندھ طاس معاہدے کی معطلی واپس اور بھارت کو بیان بازی سے اجتناب کرنا چاہیے۔

پانی روکنے کی بھارتی بڑھکیں بے معنی ہیں، شہباز شریف

اگربھارت کاجنگی جنون کم نہیں ہوتا تو پھر یہ خطے کیلئے تشویشناک ہے، یہ بھی ساتھ واضح کیا کہ ہم بھارت کا راستہ روک بھی سکتے ہیں اور اسے شکست بھی دے سکتے ہیں۔

پاکستان خطے میں جنگ نہیں امن چاہتا ہے، پاک بھارت جنگ کے دوران سیزفائر میں ڈونلڈٹرمپ نے اہم کردارادا کیا ہے ، سیز فائر تو ہوا ہےمگر جنوبی ایشیامیں ابھی امن نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں