اٹلی کے جنوبی علاقے میں واقع معروف آتش فشاں “ماؤنٹ اینٹا” ایک بار پھر پھٹ پڑا، جس کے نتیجے میں فضاء میں راکھ اور دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے۔
اٹالین حکام کے مطابق آتش فشاں سے دھوئیں کے بادل کئی کلومیٹر تک پھیل گئے جس کے باعث قریبی ہوائی اڈوں پر درجنوں پروازیں متاثر ہوئیں اور ان کا رخ موڑ دیا گیا۔
بنگلور میں آئی پی ایل کی جیت کا جشن ، بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی
ماہرین کے مطابق ماؤنٹ اینٹا یورپ کا سب سے متحرک آتش فشاں ہے، جو وقتاً فوقتاً فعال ہوتا رہتا ہے۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تاہم حکام نے مقامی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ماحولیاتی ادارے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
