مسجد نمرہ میں عازمین حج کے لئے اعلیٰ معیاری قالینیں اور پھوار والے پنکھے نصب

مسجد نمرہ

مسجد نمرہ میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، اس حوالے سےمسجد کے ایک لاکھ 25 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر اعلیٰ معیار کے قالین بچھائے گئے ہیں۔

میدان عرفات مسجد نمرہ میں عازمین حج کی عبادت کے لئے خیرمقدم کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،  ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پھوار والے پنکھے نصب کیے گئے ہیں، جس سے درجہ حرارت میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی ہوگی۔

لبیک اللھم لبیک… میدان عرفات میں حجاج کی آمد جاری، رکن اعظم وقوفِ عرفہ آج ادا کیا جائے گا

حجاج کرام کو پینے کے ٹھنڈے پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 70 جدید کولر نصب کیے گئے ہیں، ہر ایک کولر ایک گھنٹے میں 2 ہزار حجاج کو ٹھنڈا پانی فراہم کر سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں