غزہ ، اسرائیلی طیاروں کی پھر امدادی مرکز پر بمباری ، درجنوں فلسطینی شہید

غزہ

غزہ میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی بمباری سے 58 فلسطینی شہید ہو گئے۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق  اسرائیلی طیاروں نے خان یونس، رفح، دیر البلح، اور غزہ شہر میں متعدد علاقوں کو بمباری کا نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خوراک کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔

غزہ کے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر نے خون عطیہ کرنے کی فوری اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ زخمی لائے جا رہے ہیں اورخون کی قلت ہے، روزانہ کئی زخمیوں کو خون نہ ملنے کی وجہ سے کھو رہے ہیں۔

غزہ پر بارود کی بارش ، 70 عمارتیں تباہ ، درجنوں فلسطینی شہید

دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے ترجمان نے غزہ میں شہریوں پر حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو خوراک سے روکنا بھی جنگی جنون کے زمرے میں آتا ہے۔

علاوازیں غزہ میں امدادی کارروائیوں کی ڈائریکٹر جارجیا ٹیسی نے بتایا کہ امدادی گودام خالی ہیں، ہزاروں ٹرک سرحد پر پھنسے ہیں، ہم بچوں کو صرف بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، غزہ کے بچے وہ سب نہیں بھلا سکتے جو ان کی آنکھوں نے دیکھ لیا ہے۔


متعلقہ خبریں