سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھے گی ،طارق فاطمی


وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھے گی۔

طارق فاطمی نے روس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے  ملاقات کی،ملاقات میں توانائی ، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی ۔طارق فاطمی نے روسی وزیرخارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ

انہوں  نے وزیراعظم شہباز شریف کا صدر پیوٹن کیلئے خط بھی حوالے کیا،روسی وزیر خارجہ نے  پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ روس انسداد دہشت گردی کیلئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے ،ایس سی او فریم ورک کے اندر مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں