بینکوں سے کیش نکلوانے پر نان فائلرز پر ٹیکس دوگنا کرنے کی تجویز

ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے بینکوں سے کیش نکلوانے پر نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کرنے کی تجویز دیدی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کے لیے مالیاتی سرگرمیوں کو مشکل بنانا ہے تاکہ وہ بھی ٹیکس نیٹ میں آئیں۔

بجٹ میں سولر پینل پر مزید کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے،چیئرمین ایف بی آر

حکومت یکم جولائی 2025 سے نان فائلر کی کیٹیگری ختم کرنے پر غور کر رہی ہے جس کے بعد نان فائلر کسی قسم کا مالیاتی لین دین نہیں کر سکیں گے۔

اس سلسلے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور ریونیو نے ٹیکس قوانین (ترمیمی)  بل 2024 کی رپورٹ منظور کر لی ہے جس کے تحت نان فائلرز کی معاشی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں