طلبہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور منفی خبروں کا تدارک کریں ، کور کمانڈرز

اعلیٰ عسکری حکام

اعلیٰ عسکری حکام نے مختلف شہروں میں اساتذہ اور طلبا کے ساتھ اہم نشستوں کا انعقاد کیا جس میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں میں پاک فوج کے کردار پر بریفنگ دی۔

کور کمانڈرز نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا سفر جاری نہیں رہ سکتا، طلبا جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر زور دیں اور پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

جنوبی ایشیا میں موجود تنازعات کسی بھی وقت قابو سے باہر ہو سکتے ہیں ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

کور کمانڈرز کا کہنا تھا کہ طلبا و طالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، طلبا عالمی سطح پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور منفی خبروں کا تدارک کریں۔

 


متعلقہ خبریں