مریم نواز سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ، اشتراک کار مستحکم بنانے پر اتفاق


وزیراعلیٰ پنجاب سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ورلڈ بینک اور حکومتِ پنجاب کے اشتراک کار کو مستحکم بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو اُڑان پاکستان کے وژن کی عکاسی قرار دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت برہم،پرائس کنٹرول کیلئے اقدامات کی ہدایت

مریم نواز نے کہا کہ ورلڈ بینک کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ سروس ڈیلیوری کو بہتر بنا رہے ہیں، دیہات میں صاف پانی اور سینی ٹیشن کی فراہمی کیلئے کام جاری ہے، پنجاب میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 12 منصوبوں پر کام جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ناجے بن حسین کی 2020 سے اب تک کی نمایاں خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ورلڈ بینک تعلیم اور صحت سمیت دیگر ترقیاتی شعبوں میں معاونت کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں