اسلام آباد: سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اتوار کی شام آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر4.5 نوٹ کی گئی۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلے کے سبب لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
تعطیل کے باعث زیادہ تر دفاتر بند تھے۔ لوگوں کی زیادہ اکثریت تفریحٰی مقامات پر موجود تھی۔
یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔