ملک بھر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحج 29 مئی بروز جمعرات ہوگی،عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔
ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
ملک میں ذوالحج کے چاند کی پیدائش آج صبح 8 بجکر 2 منٹ پر ہوچکی ہے،اسپارکو
عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود رہا اورپاکستان میں کہیں سے چاند نظرآنے کی شہادت نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہےیکم ذوالحج29 مئی جمعرات اور عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔
دیگر ممالک میں کیا اعلانات ہوئے؟
برونائی دارالسلام میں ذوالحج کاچاند نظر نہیں آیا، عرب میڈیا کے مطابق برونائی دارالسلام میں عید الاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا،بھارت میں بھی عید الضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔
انڈونیشیامیں ذوالحج کاچاند نظر آگیا،عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں ذوالحج کا آغاز 28 مئی بروز بدھ کو ہوگا، عید الاضحیٰ 6 جون 2025 کو منائی جائے گی،انڈونیشین وزارت مذہبی امور نے چاند دیکھنے کے بعد سرکاری اعلان جاری کیا۔
ایس ای سی پی نے عوام کو جعلی آن لائن ٹریڈنگ سرمایہ کاری پلیٹ فارمز سے متعلق خبردار کردیا
سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا،عرب میڈیا کے مطابق مناسک حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 5 جون کو ادا کیا جائے گا،سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ 6 جون کو منائی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات میں ذوالحج کا چاند نظرآگیا،عیدالاضحی 6جون بروز جمعہ کو ہوگی،آسٹریلیا میں بھی ذوالحج کا چاند نظر آ گیا،آسٹریلیا میں عیدالاضحیٰ 6 جون کو منائی جائے گی،عمان میں عید کا چاند نظر آ گیا وہاں عید الضحیٰ 6 جون کو ہو گی۔
