عدالتی نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں، چیف جسٹس

Chief Justice

لاہور: چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں۔

عدلیہ میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر لاہور میں سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ نے خصوصی شرکت کی۔

سمپوزیم میں چین اور ترکیے کے ماہرین نے بھی عدالتی ٹیکنالوجی پر اظہار خیال کیا۔ جبکہ سمپوزیم میں عدالتی ڈیجیٹل نظام، اے آئی اور سائبر سیکیورٹی کے چیلنجز پر بحث کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص میں شکست کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدالتی نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں۔ اور ٹیکنالوجی عدلیہ کی شفافیت، رسائی اور کارکردگی بڑھانے کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کا عدالتی نظام تمام فریقین کے اتحاد سے ممکن ہے۔ اور ٹیکنالوجی کے خلاف مزاحمت ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے۔


متعلقہ خبریں