آپریشن “بنیانِ مرصوص” میں افواجِ پاکستان کی شاندار کامیابی پر خصوصی افراد (اسپیشل پرسنز) نے مزارِ قائد پر ریلی نکالی، ریلی میں خصوصی مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی مزارِقائد کے وی آئی پی گیٹ سے شروع ہو کر مرکزی دروازے (مین گیٹ) پراختتام پذیر ہوئی،شرکا نے ملی نغموں کی دُھنوں پرقومی پرچم لہرا کر پاک افواج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل نے بھارتی پراپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو اسٹیل وال قرار دے دیا
ریلی کے دوران اسپیشل افراد نے افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اوران کی قربانیوں پرخراجِ تحسین پیش کیا، شرکا نے پاکستان رینجرزکے اہلکاروں پرگل پاشی بھی کی، جس سے ماحول مزید پرجوش اورجذبہ حب الوطنی سے سرشارہوگیا۔
منتظمین کے مطابق ریلی کا مقصد نہ صرف افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو سراہنا تھا بلکہ معاشرے کے ہر طبقے کی جانب سے یکجہتی کا پیغام دینا بھی تھا، ریلی کا اختتام دعا اورقومی ترانے کی گونج کے ساتھ ہوا۔