آندھی اور طوفانی بارش کی وجہ سے اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں بجلی منقطع

rain

مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفانی بارش کی وجہ سے کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی، طوفانی ہواؤں کی وجہ سے قائداعظم یونیورسٹی کی کینٹن کا شیڈ گرگیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹس نشیبی ایریاز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں، زیر تعمیر عمارت اور نالوں کی صورتحال پر بھی نظر رکھی جائے۔

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں آندھی، شدید بارش اور ژالہ باری

ڈی سی نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب مینگورہ میں بارش اور ژالہ باری کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، سوات میں مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بارش اور طوفان کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

راولپنڈی،ہری پور،خان پور، ایبٹ آباد، لوئردیر، بونیر، صوابی، مانسہرہ، ٹیکسلا، نوشہرہ میں آندھی اورطوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔


متعلقہ خبریں