پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق ایکٹ میں بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کی گئی ہے، کسی بھی شخص کو غنڈہ قرار دینے کا اختیار ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کو دیا گیا۔
پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ کا مسودہ تیار کر لیا، غنڈہ ایسا شخص ہے جو مجرمانہ سرگرمی یا سماج مخالف رویے میں ملوث ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا جدید سائنسی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ
ایکٹ کے مطابق منشیات فروشی، جوئے، بھتہ خوری یا ہراسانی میں ملوث شخص کو کمیٹی پولیس، انتظامیہ اور حساس اداروں کی رپورٹ یا شکایت پر غنڈہ قرار دے سکتی ہے۔
علاوہ ازیں ڈی آئی سی کے احکامات کی خلاف ورزی پر 3 سے 5 سال قید اور 15 لاکھ تک جرمانہ ہوگا اور جرم دہرانے والے مجرمان کو 7 سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک کے جرمانے ہوں گے۔
غنڈہ قرار دئے گئے شخص کے بینک اکاؤنٹس منجمد، اسلحہ لائسنس کینسل کردیا جائے گا اور نو فلائی لسٹ میں شامل کرکے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیا جاسکتا ہے۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے چھٹیوں کا اعلان
غنڈوں کی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور بائیو میٹرک ڈیٹا کولیکشن کی جاسکے گی، متاثرہ شخص ڈویژنل، صوبائی یا اپیل کمیٹیوں میں نظر ثانی اپیل دائر کر سکتا ہے، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سربراہی میں قائم ٹریبونل اپیل پر سماعت کرے گا۔