پی ٹی آئی اندرونی طور پر تقسیم ، عمران خان حکومت سے مذاکرات نہیں چاہتے ، رانا ثناءاللہ


وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ  نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح نہیں دینی چاہیے۔

رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی اندرونی طور پر تقسیم ہے ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے عدالت سے رجوع کریں۔

پی ٹی آئی سمیت دوسری جماعتیں جب چاہیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں، رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے لیکن پھر بھی حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر انکی ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے، گزشتہ ہفتے بجٹ سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ اور ایم کیوایم سے تجاویز مانگیں ، حکومت ایسا بجٹ پیش کریگی کہ عوام خوش ہوجائیں گے۔


متعلقہ خبریں