واشنگٹن، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان اب جنگ بندی ہے، جانتے ہیں پاکستان اوربھارت مکمل جنگ شروع کرنے کے بہت قریب تھے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربھارت میں دیرینہ مسائل کی وجہ سے خطے میں دہشت گردی ہورہی ہے۔
پاکستان کا آئی ایم ایف قرض پروگرام درست راہ پر گامزن، ایگزیکٹو بورڈ نے منظوری دیدی
انہوں نے کہا کہ امریکا کی مدد نے پاک بھارت جنگ روکنے میں کرداراداکیا جوخوش آئندہے، دنیا نے دوبارہ محسوس کیا ہے کہ یہ مسئلہ حل نہیں ہواہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی سے طویل مدتی مسائل حل کرنے کی صلاحیت واپس آگئی، اچھی خبریہ ہے کہ دوسرے خطوں کی نسبت جنگ بندی کاعہد کیا گیا ہے۔