واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان کا قرض پروگرام مکمل طور پر درست راہ پر گامزن ہے۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیولی کوزیک نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے معاشی جائزے کی 9 مئی کو متفقہ منظوری دی جو قرض معاہدے کے شیڈول کے عین مطابق ہے۔
کاروباری اعتماد میں 16فیصد بہتری آئی،سروےرپورٹ
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاشی اصلاحات اور پالیسی اقدامات کے حوالے سے واضح پیشرفت کی ہے اور پاکستان کو دیے گئے فنڈز کا مقصد زرمبادلہ ذخائرکوبہتربنانا ہے یہ رقم بجٹ سپورٹ کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری ستمبر 2024 میں دی گئی تھی جو موجودہ جائزے کے مطابق مستحکم ہے۔
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاک بھارت تنازعے کے پرامن حل کے لیے پرامید ہیں، پاکستان کے ساتھ جاری شراکت داری مضبوط اور مؤثرہے۔