پاکستان کسی صورت بھی دہشتگردی کے ذریعے اپنے امن پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا،کور کمانڈرز کانفرنس


فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کاسرچشمہ ہیں،دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی ،آپریشن بنیان مرصوص اور خضدار میں دہشتگرد انہ حملے کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہیں کرائی گئیں تو پھر ہم آئی ایم ایف شرائط نہیں مانیں گے،علی امین گنڈا پور

فورم نے حالیہ کشیدگی ،علاقائی سلامتی ،مشرقی بارڈر پر سیکیورٹی کی صورتحال سمیت اندرونی و بیرونی سلامتی کے چیلنجز اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا،شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

شرکا نے کہا کہ خضدار میں سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی،خضدار حملے میں 4 معصوم بچے اور 2بے گناہ افراد شہید ہو ئے۔

فورم نے معرکہ حق کے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہداکاخون رائیگاں نہیں جائے گا۔

شرکا نے فیلڈ مارشل کے اسٹریٹجک ویژن،غیرمتزلزل قیادت اور گرانقدرخدمات کااعتراف کیا،کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے  آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کااعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی ۔

قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی گئی

فورم نے  معرکہ حق کے فیصلہ کن مرحلے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل کی ستائش کی۔فورم نے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت،ہم آہنگی اور بلند حوصلے کوسراہا،کورکمانڈرز کانفرنس میں  پاکستانی میڈیا اور انفارمیشن وارئیرز کی تعریف کی گئی۔

شرکا نے مزید کہا کہ بھارتی پراپیگنڈا،جعلی خبروں اور بھارتی جنگی جنون کیخلاف میڈیا ریاست کے شانہ بشانہ کھڑا رہا،پاکستانی میڈیا نے حقائق اور درست اعدادوشمار سے عوامی اعتماد کوفروغ دیا۔

بھارت جارحیت کی ناکامی پر پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے خفیہ منصوبے پر عملد درآمد کر رہا ہے،بھارت دہشتگردی کا مرتکب اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز ہے۔

پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے پراکسیوں کا استعمال بھارت کا وطیرہ رہا ہے،پاکستان کسی صورت بھی دہشتگردی کے ذریعے اپنے امن پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

شرکا نے پاکستانی نوجوانوں کے جذبے اور متحرک کردار کی تعریف کی اورسیاسی قیادت کی دوراندیشی،بے مثال قیادت او ر غیرمتزلزل عزم سے قوم کی رہنمائی پرسلام پیش کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے عوام کی غیرمتزلزل حمایت کو خراج تحسین پیش کیا،فورم نے اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام کاتحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں