جنہوں نے جنگ جیتی، ہم نے انہیں فیلڈ مارشل بنایا تو اعتراض کیوں؟ مصدق ملک

مصدق ملک

وفاقی وزیرمصدق ملک نے کہا ہےکہ کیا ہم نےکوئی سویلین یا مسلم لیگ ن کو یہ ایوارڈ دے دیا ؟ جس نے جنگ جیتی ہم نے اس کو فیلڈ مارشل بنایا۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرمصدق ملک نے کہا کہ جنرل عاصم منیرکو فیلڈ مارشل بنانا ایگزیکٹو کا فیصلہ ہے اس پرآپ کوکیا اعتراض ہے؟

بھارت کا معصوم بچوں کو نشانہ بنانا اخلاقی دیوالیہ پن کی انتہا ہے،وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ رافیل کا دعویٰ کرنے والوں نے 6 سال کی بچی کو شہید کیا، اسرائیل بھی اسپتال گراتا ہے، بچوں کو زندہ درگورکرتا ہے یہ ڈاکٹرائن دنیا کے سامنے آنی چاہئے انہوں نے سویلینزکو مارا اورہم نے ملٹری کومارا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران تمام جماعتوں کا کردار مثبت رہا  پی ٹی آئی نے بھی پاک بھارت جنگ کے دوران مثبت کردارادا کیا۔

آپ بھی کہتے ہیں نفاق کو ختم کیا جائے اور ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں، وزیراعظم نے فلورآف دی ہاؤس پربھی بات چیت کی دعوت دی لیکن بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں