ہم نے 10 مئی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا، اب خاموش نہیں رہیں گے: گورنر سندھ

گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم نے 10 مئی کو سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا، اب خاموشی کا وقت گزر چکا ہے۔

گورنرسندھ  کامران خان ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1947 سے یہ قوم دشمن بھارت کے سامنے سینہ تان کرکھڑی ہے اوراب بھی کسی بزدلانہ حملے سے ڈرنے والی نہیں۔

خواتین کو مرکزی دھارے میں شامل کیے بغیر معاشی ترقی کا خواب پورا ہونا مشکل ہے،اورنگزیب خان

 انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے حملوں میں معصوم بچوں کونشانہ بنایا گیا جس پرپوری قوم غم وغصے میں ہے، ہم نے طویل عرصہ صبرکا دامن تھامے رکھا مگراب ہرباردشمن کواس کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں دشمن کے گھرمیں گھس کرمارنا کیا ہوتا ہے اورہماری افواج وعوام ہر طرح کی قربانی کے لیے تیارہیں۔


متعلقہ خبریں