پیدائش سے 7 سال تک رجسٹریشن بالکل مفت کردی گئی


پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن کی بہتری کے لیے قانون سازی مکمل کرلی گئی جس کے بعد محکمہ لوکل گورنمنٹ نے نئے برتھ ڈیتھ رولز نافذ کر دئیے ہیں۔

قواعد کا نوٹیفکیشن پنجاب گزٹ میں جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق نئے برتھ ڈیتھ رولز میں رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 300 روپے کا اضافہ

نئے رولز کے مطابق پیدائش سے 7 سال تک رجسٹریشن بالکل مفت کی جائے گی،ایک سال کی عمر تک پیدائش کا اندراج متعلقہ سیکریٹری یوسی کا اختیار ہو گا۔

7سال کی عمر تک کا اندراج متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا اختیار ہوگا،7سال سے زائد عمر کا اندراج متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کا اختیار ہو گا۔

فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہے؟

لیٹ اندراج کی صورت میں کورٹ ڈگری کی شرط ختم کر دی گئی ہے،7 سال سے زائد تاخیر کی صورت میں اخبار اشتہار لازم ہوگا،7 سال کے بعد اندراج کی صورت میں رجسٹریشن فیس لاگو ہوگی۔


متعلقہ خبریں