اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،فیلڈ مارشل عاصم منیر


فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز قوم، شہدا اور غازیوں کے نام کرتا ہوں۔

ترقی ملنے پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان، وزیراعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں، یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کیلئے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

یہ انفرادی نہیں بلکہ افواج پاکستان اور پوری قوم کیلئےاعزاز ہے ،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے  قوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب صدر اور وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزرا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارک باد دی گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں