پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکی، چین کا پاکستان میں مہمند ڈیم کی تعمیر میں تیزی لانے کا فیصلہ


پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کے بعد چین نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق چین نے پانی کی سپلائی میں کمی کی بھارتی دھمکی کے بعد پاکستان میں ڈیم کی تعمیر میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4ہزار روپےکا اضافہ

مہمند ڈیم پر کنکریٹ بھرائی کا عمل شروع کردیا گیا،چینی کمپنی کا مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 2025 میں مکمل ہونا ہے،مہمند ڈیم پاکستان کا قومی “فلیگ شپ” منصوبہ ہے۔

اس سے قبل خبر ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت پاکستان کو پانی کی سپلائی کم کرنے کیلئے نئے منصوبوں پر غور کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان کیلئے مختص دریائے چناب پر نہر کو وسعت دینے کے منصوبے پر غور کر رہا ہے،یہ منصوبہ پاکستان کی جانب پانی کے بہاؤ کو کم کر سکتا ہے۔

لاہور قلندرز نے اہم میچ میں پشاور زلمی کوشکست دیکرپی ایس ایل سے باہر کردیا

بھارت کا دریائے چناب پر رنبیر نہر کی لمبائی 120 کلومیٹر کرنے کا منصوبہ ہے ، بھارت چناب کے پانی کا استعمال 40کیوبک میٹر سے بڑھا کر150 کیوبک میٹر فی سیکنڈ کریگا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  بھارت پاکستان کا پانی روکنے کے لیے مختص دریاؤں پر کام کر رہا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں