بھارت نے جنگی محاذ پر ناکامی کے بعد سفارتکاری کی کوششیں شروع کر دیں۔
بھارت نے شراکت دار ممالک کے دورے اور آپریشن سندور سے متعلق آگاہی کیلئے 7 سفارتی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سفارتی ٹیموں میں تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں جو سلامتی کونسل کے رکن ممالک سمیت اہم شراکت دار ممالک کا دورہ کریں گے اور آپریشن سندور سے متعلق آگاہی دیں گے۔
بھارت کی ناکامی پر حکومتی وزراء اور سیاست دان اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ ہو گئے
کمیٹیاں حکومتوں، تھنک ٹینکس اور میڈیا کو بھارتی حکومت کا نقطہ نظر پیش کریں گی، پارلیمانی ٹیموں کے دورے اس ماہ کے آخر میں متوقع ہیں۔اس کے علاوہ بھارت نے 70 ممالک کے ڈیفنس اتاشیوں کو آپریشن سندور پر بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔