امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت حالیہ کشیدگی میں ایٹمی طاقت کے استعمال کے قریب پہنچ چکے تھے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایک امریکی ٹی وی کوانٹرویو میں کہا کہ دونوں جوہری طاقتیں انتہائی غصے میں تھیں اور نفرت عروج پرتھی لیکن جنگ بندی ایک بڑی کامیابی ہے۔
امریکا کے لیے معاشی خطرے کی گھنٹی، چین کی امریکی بانڈزمیں دلچسپی کم
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے اور ہمیں ان ممالک کے ساتھ تجارت اور مذاکرات کو فروغ دینا چاہیے۔
ایران کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے ایران اب معاہدے کے لیے تیار ہے اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بھی معاہدہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت امریکا کے لیے تمام ٹیرف میں کمی کا خواہشمند ہے، عالمی کشیدگیوں کے باوجود امریکا امن، معیشت اور تعاون کی راہ پر گامزن ہے۔