پاکستان نے بھارت کوریاستی قوت سے شکست دی،مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان

امیر جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کوریاستی قوت سے شکست دی،پاکستان نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملادیا۔

کوئٹہ میں مودی اسرائیل مردہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کا سارا ملبہ10منٹ میں پاکستان پر ڈال دیاگیا،بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو توڑ دیا، سندھ طاس عالمی معاہدہ ہے،کوئی ایک ملک اسے معطل نہیں کرسکتا۔

سینیٹ اجلاس، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قرارداد متفقہ طور پر منظور

بھارت پاکستان کاپانی نہیں روک سکتا،اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق کوئی ملک دوسرے ملک پر جارحیت نہیں کر سکتا ،کوئی بھی ملک طاقت کے بل بوتے پر تنازعات کو حل نہیں کر سکتا۔

مودی کے اپنے ملک کی پارلیمنٹ ان پر تنقید کررہی ہے،بھارت میں مودی کیساتھ کوئی نہیں،پاکستان میں یکجہتی ہے۔

اسرائیل نے غزہ کے عام شہریوں کو بمباری کا نشانہ بنایا،اسرائیل نے غزہ میں بچوں، خواتین اور بوڑھوں کو نشانہ بنایا۔بلوچستان کے مالک اس کے عوام اور ان کے بچے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں