امریکا اور ایران کے ممکنہ جوہری معاہدے کے پیش نظرعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آنے لگی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی ،برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.98 فیصد کم ہو کر 64.11 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔
مارچ 2025 :پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں1.15 فیصد اضافہ
اسی طرح امریکی کروڈ آئل کی قیمت 61.15 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے،ماہرین کہتے ہیں اگر امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے ہوا تو روزانہ 8 لاکھ بیرل تک ایرانی تیل دوبارہ عالمی مارکیٹ میں آ سکتا ہے۔
ایرانی تیل کی عالمی مارکیٹ میں آمد تیل کی قیمتوں پر دباؤ ڈالنے کا سبب بنے گی۔