فی تولہ سونا 6 ہزار 700 روپے سستا ، قیمت 3 لاکھ ، 35 ہزار ، 200 ہو گئی

سونے کی قیمت

بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 6 ہزار 700 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 745 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 87 ہزار 379 روپے پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 67 ڈالر کمی سے 3168 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں