اداکارہ ماورا حسین نےکہا ہے کہ جب دو ایٹمی قوت کے حامل ممالک حالت جنگ میں ہوں، تب فلموں پر بات کرنا عقل مندی نہیں۔
اداکارہ ماورا حسین نے اپنی بھارتی فلم صنم تیری قسم کے اداکار ہرش وردھن کے بیان کوشرمناک قرار دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ جنگ جیسے سنجیدہ موقع پرشہرت حاصل کرنے کی کوشش انتہائی گھٹیا پن ہے۔
“پڑھ رہی ہوں تاکہ رول ماڈل بن سکوں” ، عائزہ خان
انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں مزید لکھا تھا کہ اس عمل سے اداکار ہرش وردھن میری نظروں سے گرگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کا پہلی فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہترین تھا لیکن اب اگرفلم بنی تو وہ صنم تیری قسم 2 میں سابقہ کاسٹ کے ساتھ کام نہیں کرونگی۔