وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی تقریر جھوٹ پر مبنی تھی۔
ہم نیوز کے پروگرام “ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے تقریرمیں اپنی ہارکی خفت مٹانے کی کوشش کی،مودی کی تقریرہارے ہوئے وزیراعظم کی تقریرتھی اور حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے سیزفائرکی درخواست کی۔
رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے، ان کی فضائیہ اب لڑنے سے انکار کر رہی ہے جبکہ پاکستانی ڈرون دہلی کی فضاؤں تک پہنچ گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے دشمن کی کمیونی کیشن کو جام کیا، جو بھارت کے لیے شرمندگی کا باعث بنا، پاکستان کی عسکری کامیابی نے اسٹاک مارکیٹ کو اوپر پہنچایا، جبکہ بھارتی رافیل طیاروں کے اسٹاک گرگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستان کی فتح نے خطے کے ممالک، بالخصوص بنگلہ دیش، مالدیپ اور دیگر ہمسایہ ممالک کا اعتماد بحال کیا۔
بھارت اب کسی بھی ایڈونچر سے پہلے 100بار سوچے گا، محسن نقوی
امریکی صدر ٹرمپ کا کشمیر پرتبصرہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ ہم مسئلہ کشمیر کے حل تک اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
سندھ طاس معاہدے سے متعلق انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدےکو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا پاکستان کی قانونی پوزیشن مضبوط ہے اور پانی ہماری لائف لائن ہے۔
پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھلی ہے، بھارت نے اپنی طرف سے بند کی ہوئی ہے، سکھ برادری کے مقدس مقامات کی حفاظت پاکستان کا فرض ہے۔