قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد پیش کی،قرارداد میں کہا گیا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دیا،افواج نے سرحدوں اور عوام کی حفاظت کی،ہم سرخرو ہوئے۔
معرکہ حق کے بعد نیا پاکستان سامنے آیا،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ
علاوہ ازیں نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا،نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی ترمیمی بل طارق فضل چودھری نے پیش کیا۔
اس کے علاوہ آسان کاروبار ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا،آسان کاروبار ترمیمی بل قیصر احمد شیخ نے پیش کیا۔
تجارت نہ کرنے کی دھمکی پر پاکستان اور بھارت نے لڑائی بند کی،امریکی صدر
علی پرویز ملک نے پیٹرولیم ترمیمی بل،سعد وسیم نے انکم ٹیکس ترمیمی بل ،طلال چودھری نے مقامی حکومت ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔