بھارت اب کسی بھی ایڈونچر سے پہلے 100بار سوچے گا، محسن نقوی

Mohsin Naqvi زائدالمیعاد شناختی کارڈز

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت اب کسی بھی ایڈونچر سے پہلے 100 بار سوچے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20 سال کا شہید نوجوان خاندان کا واحد سہارا تھا۔ اور ہم شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ شہید کے اہلخانہ کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا قوم کا فخر ہیں۔ ہماری افواج نے دشمن کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔ اور بھارت اب کسی بھی ایڈونچر سے پہلے 100 بار سوچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے پاؤں اکھڑے ہوئے ہیں، اب جنگ میڈیا اور سفارتی محاذ پر بھی لڑی جاتی ہے۔ جبکہ ہم نے بھارت کو سفارتی اور میڈیا کی سطح پر بری طرح ہرایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ڈرامہ بنایا اور پتہ تو ہے کہ ان کی انڈسٹری یہی کرتی ہے۔

پی ایس ایل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز سے متعلق فیصلہ رات تک کرلیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں