ANFکی 4ملک گیر کارروائیاں، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

منشیات برآمد

اے این ایف نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 4 مختلف کارروائیوں میں 23 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1266.600 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

پاکستانی فضائی حدود تمام پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کیساتھ مشترکہ کارروائی میں 100 کلو ہیروئن، 1100 کلو چرس اور 50 کلو آئس ،چیاں انٹرچینج ہری پور کے قریب گاڑی سے 14.400 کلو چرس ، 2 ملزمان گرفتار ، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لاری اڈہ روڈ مانسہرہ کے قریب سے مزید 2 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

چناب ٹاؤن پلازہ گجرات کے قریب گاڑی میں موجود یو پی ایس میں چھپائی گئی 2 کلو آئس برآمد ، ایک ملزم گرفتار ۔ ناگن چورنگی کراچی کے قریب اسے 2 ملزمان گرفتا ر، قبضے سے 200 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں