اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ن لیگ کے گڑھ لاہور میں پی ٹی آئی کی اتخابی مہم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام امیدواروں کی کلاس لی۔
عمران خان نے لاہور سے انتخابات میں حصے لینے والے امیدواروں کے اجلاس میں کہا کہ خفیہ سروے کی رپورٹ کے مطابق جس طریقے سے حلقوں میں انتخابی مہم چلانی چاہیے ویسے نہیں چلائی جارہی ہے۔
عمران خان نے امیدواروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کو اب نہیں اٹھانا تو کب جگانا ہے، لاہور فتح کرنے کا اس سے بہترین موقع اور کوئی نہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ اس سے زیادہ بہتر موقع تحریک انصاف کو کہاں مل سکتا ہے؟
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ لاہور سے الیکشن لڑنے والے ایک یا دو امیدوار ہی انتخابی مہم میں سنجیدہ نظر آرہے ہیں زیادہ خود اعتمادی اچھی بات نہیں۔