پاکستان کی مسلح افواج نے بہاولنگر کے علاقے میں بھارت کا ایک اور ہیروپ ڈرون مار گرایا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی مسلسل فضائی خلاف ورزیاں ناقابلِ قبول ہیں اور پاک فوج نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بروقت اور مؤثر کارروائی کی۔
حاجی پیرسیکٹر میں پاک فوج کی مؤثر کارروائی، بھارتی جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ
وزیر اطلاعات کے مطابق ڈرون پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بہاولنگر کے قریب داخل ہوا، جسے پاک فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے حالیہ مہینوں میں ڈرونز کے ذریعے جاسوسی کی کوششیں بڑھ گئی ہیں، جن کا پاک فوج بھرپور دفاع کر رہی ہے۔
اس واقعے سے دشمن کو ایک بار پھر واضح پیغام مل گیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔