ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے آئندہ 2 دن کیلئے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ 2روز تک شہر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تعلیمی اداروں میں اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بھی شامل ہیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں جاری امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کےاسکولوں میں 11مئی تک چھٹیوں کا اعلان
مزید برآں لاہور سمیت پنجاب بھر کےاسکولوں میں بھی 11مئی تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
سیکریٹری ایجوکیشن کے مطابق پنجاب میں نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے جمعہ ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔
پاک بھارت کشیدگی، آئی پی ایل کے میچ کی جگہ بھی تبدیلی
دوسری طرف موجودہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے، پیر سے تعلیمی اداروں میں دوبارہ تدریسی عمل کا آغاز ہوگا۔