نئی دہلی: پاک بھارت کشیدگی کے باعث انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ کی بھی جگہ تبدیل کر دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان میچ دھرم شالا سے منتقل کردیا گیا۔ 11 مئی کو شیڈول میچ اب احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دھرم شالا ایئرپورٹ کو آمدورفت کے لیے بند کیا گیا ہے۔ اور ایئرپورٹ کی بندش کی وجہ سے میچ دھرم شالا سے احمد آباد منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے جوابی حملے کے خوف سے بھارت میں فضائی سروس معطل کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا بیٹا پرتگال انڈر 15 ٹیم میں شامل ہوگیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے 27 ایئرپورٹس کو 10 مئی تک مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔