پاکستانی افواج کا خوف، بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں بلیک آؤٹ

بلیک آؤٹ

امرتسر: پاکستانی افواج کا خوف، بھارتی پنجاب کے اہم شہرامرتسرمیں گزشتہ شب اچانک مکمل بلیک آؤٹ کردیا گیا۔

شہرکی تمام گلیوں، سڑکوں اوراہم تنصیبات کی روشنیاں بند کردی گئیں امرتسرانتظامیہ کے مطابق یہ اقدام ممکنہ خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدبیر کے طورپراٹھایا گیا ہے۔

چاہتا ہوں بھارت اور پاکستان خود اس مسئلے کو حل کریں، ٹرمپ

انتظامیہ نے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اورکسی عوامی مقام پر جمع ہونے سے گریز کریں، پولیس اورسیکیورٹی ادارے شہرمیں گشت کررہے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق بلیک آؤٹ کی کوئی مخصوص وجہ فی الحال ظاہر نہیں کی گئی، تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ قدم سرحدی کشیدگی اورممکنہ خطرات کے باعث اٹھایا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں