ترکیے کے وزیر خارجہ کا نائب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، مکمل اظہار یکجہتی

ترکیے وزیر خارجہ

ترکیے کے وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بھارت کی جانب سے پاکستان پر کی گئی بلااشتعال جارحیت پرگہری تشویش کا اظہار کیا۔

ترک وزیر خارجہ نے معصوم پاکستانی شہریوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیے کو بھارت کے اس اقدام پر شدید تشویش ہے اس موقع پر پاکستان سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا۔

یو اے ای کا پاکستان اور بھارت سے رابطہ

ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا اوراس بات پراتفاق کیا کہ آئندہ بھی قریبی سفارتی روابط اورمشاورت جاری رکھی جائے گی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترکیے کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے تاہم ہرجارحیت کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں