وزیراعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پانچ مختلف مقامات پر میزائل حملوں کے بعد نیشنل سیکیورٹی کمیٹی (NSC) کا ہنگامی اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کر لیا ہے۔

اجلاس میں ملکی عسکری و سیاسی قیادت شریک ہوگی اور بھارت کی حالیہ جارحیت، جوابی حکمت عملی اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

مکار دشمن کا بزدلانہ حملہ،بھارت کو بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، وزیراعظم

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق قومی قیادت دشمن کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل یکسو ہے اور اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج متحد ہیں اور کسی بھی جارحیت کا جواب پوری قوت سے دیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد تفصیلی اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں