پہلگام فالس فلیگ، بھارتی تجزیہ کار نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

Modi

نئی دہلی: پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی پر بھارتی تجزیہ کار نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔

بھارت نے بغیر کسی جنگ کے ہی پاکستان سے شکست تسلیم کر لی۔ نریندرمودی کے خلاف بھارت سے تنقیدی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں۔ اور بھارتی تجزیہ کار نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔

بھارتی تجزیہ کار نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔ اور اقوام متحدہ کا اجلاس جاری جس میں 5 ویٹو پاور بھی پاکستان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرانس جس سے ہم نے رافیل طیارے خریدے وہ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ جبکہ امریکہ، برطانیہ، روس اور چین بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ میں بھی کامیاب ہو گیا اور ہمیں وہاں بھی پچھاڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت عالمی امن کیلئے خطرہ، سلامتی کونسل نوٹس لے، پاکستان

تجزیہ کار نے کہا کہ قطر، یورپی یونین، چین، روس، سعودی عرب سمیت سب بھارت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ جنگ مت کرو۔ اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم سفارتی طور پر کمزور پڑتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے بھارتی حکومت کی حکمت عملی یہی ہے کہ جنگ کرنی ہی نہیں۔ لیکن اس جنگ میں پسے گی تو بھارتی عوام اور عوام تو پس رہی ہے۔ دوسروں کے سہارے آپ اوپر نہیں جا سکتے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں