بھارتی جارحیت عالمی امن کیلئے خطرہ، سلامتی کونسل نوٹس لے، پاکستان

عاصم افتخار

نیویارک، پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخاراحمد نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، سلامتی کونسل نوٹس لے۔

پاکستان کی درخواست پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے بعد مندوب عاصم افتخارنے نیوزکانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم اورخطے میں امن کولاحق خطرات ہیں۔

کبھی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے امن کو خطرہ ہو، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرکا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پرگزشتہ سات دہائیوں سے موجود ہےاوراب بھی حل طلب ہے بھارت کے اشتعال انگیزاقدامات نہ صرف پاکستان بلکہ علاقائی وعالمی امن کے لئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی تنازع کا خواہاں نہیں، مگراپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طورپرتیار ہے، پہلگام واقعے پرپاکستان کوملوث کرنے کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں ہم شفاف، آزاد اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں اوراس میں مکمل تعاون کیلئے تیارہیں۔

قومی اسمبلی،بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ منظور

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن ریاست ہے، جس نے 90 ہزارجانوں کی قربانی دی ہے اوربھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی عالمی قوانین کیخلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں باہمی عزت، سالمیت اورمذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتا ہے، سلامتی کونسل کو چاہیے کہ بھارت کی جارحیت اورڈس انفارمیشن مہم کا سخت نوٹس لے اوراقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔


متعلقہ خبریں