وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کو فعال کردیا گیا ہے،لاہور سمیت ہر شہر کو محفوظ بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے آئی جی، سی سی پی اولاہورسمیت پولیس ٹیم نے ملاقات کی ،مریم نوازشریف نے جرائم کی شرح میں کمی پر پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
آسٹریلیا کی ٹیسٹ،بھارت کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور میں جرائم میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کی جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے،شہری امن و امان کے قیام کیلیے پولیس سے تعاون و معاونت کریں ۔
رینکنگ متعارف کرانے سے جرائم کی شرح میں کمی آرہی ہے ،کرائم کا گراف نیچے آنا شاندار پولیسنگ کا نتیجہ ہے،کرائم فائٹنگ کی بہتر حکمت عملی کی بدولت لاہور سیف سٹی میں شامل ہوچکا۔
لائن اینڈ آرڈر کے چیلنجز کے باوجود کرائم میں کمی کا ہدف پورا ہونا بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،کے پی آئی متعارف کرانے سے پولیس اور انتظامیہ کی پرفارمنس بہتر ہوئی۔
نئی شرح سود مارچ 2024 کے مقابلے میں آدھی ہو گئی
جدید ٹیکنالوجی، فوری فیڈ بیک اور موثر مانیٹرنگ سے پولیسنگ کو بہتر بنایا گیا ،پولیس میں احتساب کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔