قومی اسمبلی،بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ منظور


قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ منظورکرلی گئی ،قرارداد وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،پاکستان بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتاہے،پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ اعلان جنگ ہوگا۔

سونا فی تولہ 7ہزار800 روپےتک مہنگا ،3 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگیا

بھارت مختلف ممالک میں اسپانسر دہشت گردی میں ملوث رہاہے،کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں،عالمی برادری بھارت کو دہشتگرد کارروائیوں پر جواب دہ ٹھہرائے۔

قبل ازیں وزیر قانون نے معمول کا ایجنڈا 5 سے 8 مئی تک معطل کرنے کی تحریک پیش کی،معمول کا ایجنڈا معطل کر کے پاک بھارت کشیدگی پر بحث کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ پوری قوم ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے سیسہ پلائی دیوار ہے،اس وقت پاکستان کو قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق  کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے،پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے،پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانی دی۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں1 فیصد کمی کردی

پاکستان نے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیاہے،واقعہ کی سب نے مذمت کی،بھارت کی الزام تراشی مناسب نہیں ،پوری سینیٹ اور قومی اسمبلی اس معاملے پر ایک ہے۔

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس 16 مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پہلگام واقعے پر مفصل بحث کروانے کا فیصلہ بھی ہوا،اجلاس میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات کیخلاف قرارداد بھی منظور کروائی جائے گی۔

پاکستان پُر امن ملک ،جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو دشمن کومنہ توڑجواب دینے کیلئے تیار ہیں،ترجمان پاک فوج

اجلاس میں معمول کا ایجنڈا اور قانون سازی بھی کی جائے گی،ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کے اراکین نے شرکت کی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں