اسلام آباد: پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں انٹیلیجنس ایجنسیز کی ناکامی پر مودی سرکار پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارتی عوام کی جانب سے سخت سوالات اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی خاتون نے سوال اٹھایا کہ حملہ آور بھاری سکیورٹی کے باوجود موقع واردات پر کیسے پہنچے؟۔
مودی سرکار کو تنقید کی نشانہ بناتے ہوئے بھارتی خاتون نے کہا کہ واردات کرنے کے بعد ان کا فرار ہونا نظام کی سنگینی پر سوالیہ نشان ہے۔ سیکیورٹی خدشات موجود ہونے کے باوجود کیوں مؤثر اقدامات نہ کیےگئے؟۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو قتل کرنے کے بعد دہشتگرد کیسے فرار ہو گئے۔ اور اطلاع پہلے سے موجود تھی تو اس کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے ہم ہر حد تک جائیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات
دفاعی ماہرین نے کہا کہ شواہد سے واضح ہے کہ پہلگام فالس فلیگ بھارتی ایجنسیز کی ناکامی ہے۔ اور پاکستان پر بےبنیاد الزامات کے بجائے بھارت کو اپنی عوام کے سوالات کا جواب دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے اٹھنے والی آوازوں سے واضح ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن مودی سرکار کی ناکامی ہے۔