بڑے ریلوے اسٹیشنز پر صفائی کی خدمات ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر ریلویز حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ آؤٹ سورس صفائی کو بہتر بنانے اور زیادہ مسافروں کو راغب کرنے کیلئے کیا جائے گا، انہوں نے اسٹیشنز پر صفائی کے ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا۔
پشاور میں2 روز کے دوران فی کلو چکن 20 روپے سستا
انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کی صفائی کو راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو آؤٹ سورس کر دیا گیا،اسی طرح لاہور ریلوے اسٹیشن کا انتظام بھی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔
حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ خانیوال، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سکھر، حیدرآباد اور کراچی کے ریلوے سٹیشنز کو بھی آؤٹ سورس کیا جائے گا۔