محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں کے ٹیکسز کی مد میں 13 ارب 42 کروڑ سے زائد کی وصولی کرلی ہے۔
ترجمان کے مطابق 10 ماہ میں رجسٹریشن، ٹرانسفر، لگژری اورٹوکن ٹیکس کی مد میں وصولیاں کی گئیں،رواں 10 ماہ میں گزشتہ برس کی نسبت 4 ارب 13 کروڑ کی اضافی ریکوری کی گئی۔
پشاور میں2 روز کے دوران فی کلو چکن 20 روپے سستا
ڈائریکٹر ایکسائز کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 10ماہ میں 103 فیصد ریکوری ہدف حاصل کر لیا،رجسٹریشن فیس کی مد میں 6 ارب 32 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی گئی ۔
ٹرانسفر کے عوض 1 ارب 35 کروڑ 58 لاکھ ،لگژری ٹیکس کی مد میں 40 لاکھ کی وصولی کی گئی،اسی طرح گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی مد میں 5 ارب 74 کروڑ 28 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔